بزنستازہ ترین

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

عالمی بلین مارکیٹ اور پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بدھ کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 1924 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 900 روپے اور 771 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد،راولپنڈی ،کراچی ،حیدرآباد، سکھر ،ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 202400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 173525 روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے بڑھکر 2150روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72روپے بڑھکر 1843.27روپے کی سطح پر آگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker