بزنستازہ ترین

فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کم ہو کر 1 ہزار 969 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں چار سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت دو لاکھ آٹھ ہزار 300 ر وپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 343 روپے کی تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قدر 1 لاکھ 78 ہزار 584 روپے ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker