قبائلی رہنما سردار زادہ میر سمندر خان محمد شہی نے اپنے ایک مزمتی بیان میں شدید ردعمل کا اظہار کرتے کہا کہ کلی محمد شہی میں گیس نام کی کوئی چیز نہیں کئی مرتبہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے متعلقہ حکام کی توجہ کلی محمد شہی میں گیس پریشر میں کمی کا مسلہ حل کیا جائے مگر یقین دہانی کے باوجود آج تک کوئی کلی محمد شہی میں گیس سپلائی کا مسلہ حل نہیں ہوسکا اب شدید سردی کے باعث صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ اب گیس کمپنی نے رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک ویسے گیس سپلائی بند کردی جاتی ہے مگر کلی محمد شہی میں پورے دن کو بھی گیس بالکل نہیں ہے جس سے عوام شدید تکالیف کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقہ کے گیس صارفین ماہانہ بلز بھی جمع کرتے ہیں پھر بھی انھیں گیس نہیں مل رہی ہے انہوں نے کہا کہ لگتا ہے گیس کمپنی نے ہمارے کلی کو گیس فراہم نہ کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی اور جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ وہ کلی محمد شہی میں گیس کی بحالی کے لیئے اقدامات اٹھائے انہوں نے کہا کہ گیس کمپنی مستونگ ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے اور ہمیں سڑکوں پر نکلنے اور قومی شاہراہوں کو بند کرنے پر مجبور نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر کلی محمدشہی میں گیس کی سپلائی صحیح طور پر بحال نہیں گیا تو ہم احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داریاں گیس کمپنی مستونگ کے متعلقہ حکام ہر عائد ہوگی
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
Related Articles

کوئٹہ میں چوری کی انوکھی واردات ، 4 گھروں سے 52 کلو گرام چاندی سمیت کروڑ روپے سے زائد کی واردات
8 گھنٹے ago

سعودی عرب نے مشرقی سیکٹر میں واقع کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پر پاکستانی فوجی دستے کی آمد کا اعلان کر دیا
13 گھنٹے ago
Check Also
Close

