بلوچستانتازہ ترین

کراچی: گاڑی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق، خاتون زخمی

کراچی: شہر قائد کے علاقے ناظم آباد 2 نمبر پر کار پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق کار پر فائرنگ نامعلوم ملزمان کی جانب سے ناظم آباد 2 نمبر انکوائری آفس کے قریب کی گئی۔ جس کے بعد کار بے قابو ہو کر دیوار سے ٹکرا گئی۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق پولیس اور کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کیے ہیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔ کار کے فرنٹ شیشے پر گولیوں کے نشان موجود ہیں۔

کرائم سین یونٹ کے مطابق کار سے گولیوں کے 2 سکے ملے ہیں جبکہ گولی کا خول نہیں مل سکا۔

ایک واقعے میں ماڑی پور کے علاقے مچھر کالونی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے خاتون زخمی ہو گئی۔ خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker