بلوچستانتازہ ترین

ٹانک : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی جاں بحق

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں فائرنگ کے نتیجے میں سابق رکن قومی اسمبلی حبیب اللہ خان کنڈی جاں بحق ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سابق ایم این اے کو قتل کردیا، فاٸرنگ کے بعد نامعلوم افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کی جائیں گی۔ حبیب اللہ خان کنڈی پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ ٹانک کے گاؤں رنوال میں پیش آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker