انٹرنیشنلتازہ ترین

فلسطینیوں کی نسل کشی رکنے تک اسرائیل سے قیدیوں کے تبادلے پرکوئی بات نہیں ہوگی: حماس

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک بار پھر واضح کیا ہےکہ اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی رکنے تک قیدیوں کے تبادلے پر کوئی بات نہیں کریں گے۔

ایک بیان میں حماس نےکہا ہےکہ ہم کسی بھی ایسے اقدام کے لیے تیار ہیں جو ہمارے لوگوں پر جارحیت کو ختم کرنے میں معاون ہو۔

حماس نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطینیوں کو نسل کشی سے بچانے میں اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار نہ ہو، فلسطینی عوام کے درد کو دور کرنا عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری اسرائیل کو غزہ میں قتل عام اور تباہی سے روکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker