انٹرنیشنلتازہ ترین

نیپال: جنوری میں حادثے کا شکار ہونیوالا مسافر طیارہ پائلٹوں کی غلطی کی وجہ سے گرا، رپورٹ

نیپال میں جنوری میں ہونے والے مسافر طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیپالی ائیرلائن کا مسافر طیارہ پائلٹوں کی غلطی کی وجہ سے تباہ ہوا ، پائلٹوں نے غلطی سے طیارے کی بجلی منقطع کرنے والا لیور دبا دیا تھا۔

تحقیقاتی پینل کا کہنا ہے کہ معلومات نہ ہونا اور ایس او پیز پر عملدر آمد کی کمی حادثے کی وجہ بنی۔

واضح رہے کہ نیپالی ائیرلائن کا اے ٹی آر مسافر طیار 15 جنوری کو نیپال کے شہر پوکھرا میں ائیرپورٹ کے نزدیک گر کرتباہ ہوا تھا۔

حادثے میں عملے اور غیر ملکیوں سمیت تمام 72 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker