بزنسپاکستانتازہ ترین

ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کااضافہ دیکھا گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں دو امریکی ڈالر کی بڑھوتری دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت 1926 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا،راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اورنئی قیمت 2 لاکھ 3 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اُدھر فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 943 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 74 ہزار 468 روپے ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker