بزنسپاکستانتازہ ترین

سونے کی قیمت میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہونے لگا

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1976 امریکی ڈالر سے بڑھ کر 1988 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 100 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 33 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 428 روپے کی بڑھوتری دکھی گئی اور قیمت 1 لاکھ 99 ہزار 846 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 274 روپے ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker