بزنسپاکستانتازہ ترین

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم سینکڑوں روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر کم ہو کر 1961 امریکی کرنسی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 23600 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر دس سرام سونے کی قیمت میں بھی 1543 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قدر 202332 روپے ہو گئی ہے۔ تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قدریں بالترتیب 2900 روپے اور 2486.28 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ کم ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں قدر مستحکم رہی۔ دو تبادلہ منڈیوں کا ڈالر کے ریٹ کا فرق سوا 23 روپے ہوگیا ہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 39 پیسے کم ہوکر 285 روپے 74 پیسے ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر کا بھاؤ 287 روپے 13 پیسے تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 309 روپے پر برقرار ہے۔ ملک کی دو تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کے بھاؤ کا فرق گذشتہ روز تقریباً پونے 22 روپے تھا جو انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ کم ہونے سے بڑھ کر سوا 23 روپے ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker