بزنسپاکستانتازہ ترین

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی

ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں تین امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 1961 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک تولہ سونا 2 لاکھ 27 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی تھی۔

اُدھر دس گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 94 ہزار 873 روپے ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker