بزنسپاکستانتازہ ترین

ملک میں فی تولہ سونا دوسرے روز بھی ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 34 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 3944 روپے اضافے سے 2 لاکھ ایک ہزار 46 روپے ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 10 ڈالرز اضافے سے 1901 ڈالرز فی اونس ہے۔

گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker