بزنسپاکستانتازہ ترین

سونے کی قیمت کا تعین کرنے کیلئے اہم فیصلہ

کراچی : سونےکی قیمتوں کے حوالے سے صرافہ ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس چیئرمین حاجی ہارون چاند کی سربراہی میں ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی ہارون چاند نے کہا کہ سونے ریٹ منگل سے انٹر بینک کے ساتھ منسلک کرکے جاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین جنگ کے باعث آج عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اسی وجہ آج مقامی صرافہ بازار میں سونا دستیاب نہیں تھا۔

ہارون چاند نے کہا کہ مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی خرید و فروخت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، صرافہ بازار میں فی تولہ سونا1لاکھ95ہزار500روپے کا ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker