بزنسپاکستانتازہ ترین

عالمی منڈی میں سونا مہنگا، پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت میں 50 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 11 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10گرام سونے کا بھاؤ 42 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 81ہزار 156 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب سونے کی قیمت ایک ہزار 987 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker