پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ: پیٹرول پمپس مالکان نے فائر بریگیڈ کو تیل کی فراہمی بند کر دی

کوئٹہ میں پیٹرول پمپس مالکان نے فائر بریگیڈ کو تیل کی فراہمی بند کر دی ہے۔

ڈائریکٹر فائر سروسز عبدالحق اچکزئی کے مطابق گزشتہ 5 مہینوں سے تیل کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیول کی مد میں فائربریگیڈ پر 40 لاکھ واجب الادا ہیں ، صوبائی حکومت فائر بریگیڈ کو فنڈز فراہم نہیں کر رہی ہے،اور اب پیٹرول پمپس مالکان نے فائر بریگیڈ کو تیل کی فراہمی بند کر دی ہے۔

ڈائریکٹر فائر سروسز عبدالحق اچکزئی نے کہا کہ ایک دو روز میں فنڈز نہیں ملے تو فائر بریگیڈ سروس بند کر دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker