پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں بکریوں کی طرح بند کر دیا گیا نواز شریف کو وہاں سے یہاں لے آئے ہیں۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت اڈیالا جیل میں کی۔ ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے وکلا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہنیں علیمہ خان، نورین خان اور عظمیٰ خان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں، شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ میں ان کی بیٹی اور بیٹا زین قریشی بھی عدالت میں موجود تھے۔



