پاکستانتازہ ترین

کراچی میں ڈاکوؤں نے اسپتال بھی نہ چھوڑا، سولرپینل اور بیٹریاں لے اڑے

کراچی میں ڈاکوؤں نے اسپتال بھی نہ چھوڑا اور اہم سامان لے اڑے۔

پولیس کے مطابق نجی اسپتال میں ڈکیتی انچولی میں ہوئی۔ 4 سے زائد نقاب پوش ڈاکو صبح 5 بجےاسپتال میں داخل ہوئے اور 2 باہر پہرہ دیتے رہے۔

پولیس نے بتایاکہ مسلح ڈاکوؤں نے اسپتال کے چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کرکمرے میں بند کردیا تھا۔

ڈاکو4 سولرپینل، بیٹریاں، لیپ ٹاپ اوردیگر سامان ساتھ لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو واردات کے بعد سی سی ٹی وی کا ریکارڈ بھی لے گئے جبکہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker