پاکستانتازہ ترین

سال 2024 میں حج کیلئے اہم شرط ختم کردی گئی

سال 2024 میں حج کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی۔

ملک میں سرکاری اسکیم کے تحت حج کے لیے درخواستوں کی وصولی جاری ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستوں کے لیے 15 بینکوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، حج درخواستیں 15 بینکوں میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی، آئندہ سال 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی ہے اور عازمین حج کو کورونا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker