پاکستانتازہ ترین

فلسطین اسرائیل جنگ ،مسلمانوں پر جہاد فرض ہے، حرمت مسجد اقصیٰ کانفرنس نے اعلامیہ جاری کر دیا

شہر اقتدار میں ہونے والی حرمت مسجد اقصیٰ کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے میں کہاگیااسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے،یہ مختلف مسالک کا علما کنونشن غزہ پر اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے،یہ اجتماع اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات کا مطالبہ کرتا ہے ،یہ اجتماع عالمی طاقتوں کی طرف سے اسرائیل کی سرپرستی کی مذمت کرتا ہے ،یہ اجتماع حماس کو مجاہدین قرار دیتا ہے اور اس کی جدوجہد کو جائز قرار دیتا ہے ۔اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ اجتماع مسجد اقصی کی آزادی کا مطالبہ کرتا ہے اور اسرائیل کے قریبی مسلمانوں اور پھر باقی مسلمانوں پر جہاد کے فرض ہونے کی تائید کرتا ہے ،یہ اجتماع غزہ کے حصار کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے ،مصر رفاح بارڈر کو مستقل کھولے رکھے اور مسلمان ممالک اسرائیل سے سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کریں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker