پاکستانتازہ ترین

عمران خان اور پی ٹی آئی پرانتخابات میں حصہ لینے پر ابھی تک کوئی قدغن نہیں: وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوارالحق کا کڑ نےکہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اوران کی پارٹی پرانتخابات میں حصہ لینے پرابھی تک کوئی قدغن نہیں تاہم مقدمات ابھی زیرِسماعت ہیں اگرکوئی غیرمعمولی چیز آ جاتی ہے تو پھر کچھ نہیں کہہ سکتے۔

نجی نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو میں انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھاکہ چِلّا کاٹنے والےلوگ خود جواب دیں، میں سیاستدانوں کو گُر نہیں بتاسکتا خود سیکھ رہا ہوں، پاکستان کوگورننس اورٹیکس کلیکشن کے چیلنجز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کےلیے چین سے 10، یو اے ای سے7 اورکویت سے 10 ایم او یوسائن ہوئے، مزید کئی ممالک کے ساتھ ایم او یوپر دستخط ہونگے، سرمایہ کاری کرنے والے ممالک نے سکیورٹی کا کوئی اشونہیں اٹھایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker