پاکستانتازہ ترین

چلّے کے بعد کوئی ٹوئٹ بھی نہیں کی: شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اداروں کا احترام سب پرلازم ہے اور چلّے کے بعد کوئی ٹوئٹ بھی نہیں کی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اگست 2023 میں پنجاب حکومت نے بتایا تھا کہ میرے خلاف کوئی کیس نہیں اور آج میرے خلاف عدالت میں 10 مقدمات کی تفصیل جمع کرائی گئی ہے۔

جب یہ عوام میں ووٹ لینے نکلیں گے تو لگ پتا جائیگا: شیخ رشید کی نواز شریف پر تنقید

انہوں نے کہا کہ میری حلقہ 56 اور 57 کی چھوٹی سی سیاست ہے ، بچپن سے یہ سوچ ہے سب کو ساتھ لےکر چلتا ہوں، اداروں کا احترام سب پرلازم ہے اور چلّے کے بعد کوئی ٹوئٹ بھی نہیں کیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنرکے بیان پریقین کرنا چاہیے،انہوں نے کہا ہے الیکشن 8 فروری کو ہوں گے، اگر الیکشن نہیں ہوئے تو پرانی تنخواہ پر ہی کام کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker