پاکستانتازہ ترین

کاروباری افراد بیرون ملک منڈیوں میں رسائی کو اپنا ہدف بنائیں، وزیر اعظم

کراچی: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کاروباری افراد بیرون ملک منڈیوں میں رسائی اور کامیابی کو اپنا ہدف بنائیں۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 60 ہزار کی حد عبور کرنا تاریخی کامیابی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروبار میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ہمیں اس شاندار کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھنا ہے۔ کاروباری رہنماؤں کو ڈیجیٹل انقلاب اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگران حکومت نے اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور بجلی چوری کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے ہیں اور ٹیکس محصولات میں اضافے سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور پاکستان کے لیے افریقی ممالک، خطے اور اس سے باہر تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker