پاکستانتازہ ترین

سندھ اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کا تبادلہ کردیا گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کا تبادلہ کردیا۔

الیکشن کمیشن نے دونوں صوبائی الیکشن کمشنرز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ کو الیکشن کمشنر سندھ تعینات کیا گیا ہے۔

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان صوبائی الیکشن کمشنربلوچستان ہوں گے۔

خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سندھ پر اعتراض کیا تھا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز چوہان کی موجودگی میں کسی صورت شفاف الیکشن ممکن نہیں، الیکشن کمیشن کے ممبرنثار درانی بھی پیپلزپارٹی کے عہدیدار رہ چکے ہیں لہٰذا دھاندلی زدہ الیکشن کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker