پاکستانتازہ ترین

پاکستان کا ڈیرہ اسماعیل خان حملے کے تناظر میں افغان عبوری حکومت سے شدید احتجاج

پاکستان نے ڈیرہ اسماعیل خان حملے کے تناظر میں افغان عبوری حکومت سے شدید احتجاج ریکارڈ کرا دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے افغان ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ حوالے کیا ہے جس میں کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا معاملہ اٹھایا گیا۔

ترجمان کے مطابق افغان عبوری حکومت سے واقعے کے ذمہ داروں اور سہولت کاروں کیخلاف سخت ایکشن لینےپر زور دیا ہے۔

جبکہ افغان حکومت سے کالعدم ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجود قیادت اور دہشتگردوں کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker