پاکستانتازہ ترین

ملکی معیشت تب تک اچھی نہیں ہوسکتی جب تک اس میں خواتین کا کردار نہ ہو: بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ ملکی معیشت تب تک اچھی نہیں ہوسکتی جب تک اس میں خواتین کا کردار نہ ہو۔

پشاور میں خواتین کنونشن سے خطاب میں بلاول کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنےکے لیے بلاسود قرض دیں گے، پیدائش کے بعد بچےکی غذائی ضروریات پوری کرنےکے لیے بچے کے خاندان کو مرکز صحت سے ہزار دن کی خوراک کا فنڈ ملےگا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کی اس طرح خدمت کرنا چاہتے ہیں جیسے بیٹا اپنی والدہ کی کرتا ہے، ملکی معیشت تب تک اچھی نہیں ہوسکتی جب تک اس میں خواتین کا کردار نہ ہو، ہم چاہتے ہیں کہ ہر شعبے میں خواتین کا کردار ویسا ہی ہو جیسا مردکا ہوتا ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پر جب بھی کوئی مشکل وقت آیا ہے تو خواتین آگے آئی ہیں، جنرل ضیاء کی آمریت کا بیگم نصرت بھٹو اور بےنظیر بھٹو نے مقابلہ کیا، پیپلز پارٹی کا نظریہ یہ ہےکہ ہم اپنی خواتین کے ساتھ اچھا سلوک رکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker