پاکستانتازہ ترین

رانی پور فاطمہ زیادتی کیس: غلط شواہد پیش کرنے پر انکوائری کمیٹی کی رپورٹ مسترد

رانی پور فاطمہ زیادتی کیس پر نگران وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ مسترد کر دی۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق رپورٹ میں غلط شواہد پیش کیے گئے تھے، فاطمہ کا ڈی این اے جن لوگوں کے ساتھ میچ ہوا، اُسے رپورٹ میں ظاہر نہیں کیا گیا۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہان ہے کہ نگران وزیر صحت کی جانب سے اجلاس بلایا گیا جس میں انکوئری کمیٹی کی رپورٹ کو مسترد کیا گیا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق زیادتی کے بعد فاطمہ کا چیک اپ گیسٹرو انٹرولوجسٹ نے کیا، اس نے فاطمہ کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی تصدیق نہیں کی تھی جس کے بعد شکارپور کے دو متعلقہ ڈاکٹرز کو بھی معطل کردیا گیا تھا۔

نگران وزیر صحت کی جانب سے دوسری کمیٹی تشکیل دی جاٸے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker