پاکستانتازہ ترین

افغان سفیر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، دورہ افغانستان کی دعوت دی

افغانستان کے پاکستان میں تعینات عبوری سفیر سردار احمد جان شکیب نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

جے یو آئی ترجمان کے مطابق افغان عبوری سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو افغان حکومت کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

ملاقات میں پاک افغان تعلقات سمیت خطےکی صورت حال پرگفتگو کی گئی اور یہ اتفاق کیا گیاکہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان بہتر تعلقات خطے میں امن کی ضمانت ہیں۔

افغان سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو افغان حکومت کی جانب سے دورہ افغانستان کی دعوت دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker