پاکستانتازہ ترین

اسلحہ لائسنس کیلئے نئی شرط عائد

اسلحہ لائسنس کیلئے نئی شرط عائد کردی گئی۔ وفاقی پولیس نے اسلحہ لائسنس کا اجرا اور رینیول 2 روزہ ٹریننگ سے مشروط کردیا۔ اسلحہ لائسنس کے لیے ٹریننگ لازمی قرار دے دی گئی۔ وفاقی ضلعی انتظامیہ یا وزارت داخلہ سے اسلحہ لائسنس سے قبل ٹریننگ لازم ہوگی۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر کے آگاہ کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس لائن کی شوٹنگ رینج پر شہری 2 روز کی ٹریننگ حاصل کریں گے۔ کریکٹر سرٹیفکیٹ کے بجائے ٹریننگ سرٹیفکیٹ کے عوض لائسنس کا اجرا اور رینیول ہوگا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس لائن شوٹنگ رینج پر شہری فیس کے بعد ٹریننگ کیلئے آسکیں گے اور تربیتی اسناد حاصل کرسکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker