پاکستانتازہ ترین

لاہور میں فائرنگ، باپ اور 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

لاہور: لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں فائرنگ سے باپ، بیٹا، بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور بچی سمیت 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ باغبانپورہ میں شادی ہال کے باہر پیش آیا اور جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔

زخمی ہونے والی بچی اور 2 خواتین کو فوری طور پر سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں تاہم ملزمان کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker