پاکستانتازہ ترین

لیبیا، غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،61 افراد جاں بحق

لیبیا میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس میں سوار 86 میں سے 61 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاپتہ ہونے والے 61 افراد کو ہلاک قرار دے دیا گیا ہے، حکام نے کشتی میں سوار 86 میں سے 25 افراد کو بچا لیا جنہیں حراستی مرکز منتقل کرکے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تارکین وطن سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار افراد کا تعلق نائیجیریا، گیمبیا اور دیگر افریقی ملکوں سے تھا۔

بدقسمت کشتی میں سوار افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں، کشتی لیبیا کے شمال مغربی ساحل سے روانہ ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker