پاکستانتازہ ترین

چترال ، امریکی شہری کی مارخور کے شکار کیلئے کروڑوں روپے کی بولی

ایک امریکی شہری نے چترال میں مارخور کا شکار کیا اور اس کے عوض ساڑھے 6 کروڑ روپے ادا کیے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لوئر چترال میں یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی بولی ہے۔

امریکی شہری ڈیرن جیمزمل مین نے بولی دی۔ کامیاب بولی کے بعد توشی شا شا گیم ریزرو لوئر چترال میں مارخور کا شکار کیا، مار خور کے سینگوں کی لمبائی 45 انچ تھی۔

چترال میں ابتدا میں مارخوروں کی تعداد مسلسل کم ہو رہی تھی لیکن جب سے کمیونٹی کے اشتراک سے کنزرونسی اور گیمر ریزرو قائم کیے گئے ہیں تو ان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker