پاکستانتازہ ترین

ایک سال میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 35 سے 40 ارکان گرفتار کرلیے، افغان حکومت کا اعلان

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک سے اچھےتعلقات کے خواہاں ہیں۔

افغان میڈیا سے گفتگو میں ترجمان افغان وزارت داخلہ نے بتایاکہ گزشتہ ایک سال میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 35 سے 40 ارکان افغانستان بھر سے پکڑے گئے ہیں اور داعش کے ارکان بھی بڑی تعداد میں گرفتار کیے گئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، افغان سرزمین کسی ملک بشمول پڑوسی ممالک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دینگے۔

ترجمان نے دعویٰ کیاکہ آج افغانستان میں کوئی گروپ فعال نہیں، ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے کی نشاندہی کرکے گرفتار کیا جائے گا۔

طالبان اچھی طرح جانتے ہیں کہ ٹی ٹی پی والےکہاں سے حملے کر رہے ہیں: وزیراعظم

خیال رہے کہ پاکستان نے افغان حکومت سے متعدد بار کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ دنوں انٹرویو میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھاکہ اب یہ فیصلہ افغان طالبان کو کرنا ہے کہ ٹی ٹی پی کے لوگوں کو ہمارے حوالے کرنا ہے یا ان کے خلاف خود کارروائی کرنی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker