پاکستانتازہ ترین

سندھ کے سرکاری اسکولوں کے فرنیچر کی خریداری میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

کراچی: سندھ کے سرکاری اسکولوں کے فرنیچر کی خریداری میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

حکومت نے گزشتہ 3 سالوں میں فرنیچر کی خریداری کی تحقیقات شروع کردی ہیں جس کیلئے محکمہ اسکول ایجوکیشن کی سربراہی میں 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو فرنیچر کی خریداری کی تحقیقات کرے گی۔

دستاویزات کے مطابق سرکاری اسکولوں کیلئے ایک ارب 84 کروڑ 78 لاکھ 54 ہزار روپے کا فرنیچر خریدا گیا، محکمہ تعلیم نے اسکولوں کیلئے یہ فرنیچر مالی سال2020 سے 2022 کے درمیان خریدا۔

سیکنڈری اسکولوں کیلئے بھی 58 کروڑ 36 لاکھ 76 ہزار روپے کا فرنیچر خریدا گیا جب کہ پرائمری اسکولوں کیلئے یہ فرنیچر ایک ارب26کروڑ41لاکھ78 ہزار روپے میں خریدا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker