پاکستانتازہ ترین

پشاور ہائیکورٹ کے باہر پی ٹی آئی اور اے این پی وکلا کی لڑائی، ایک دوسرے پر مکے بر سادیے

پشاور ہائیکورٹ میں ملگری وکیلان کے احتجاجی مظاہرے میں پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی کے وکلا آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر مکے بر سا دیے۔

اے این پی کی وکلا تنظیم کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں احتجاج کیا گیا کہ مخصوص جماعت کو مقدمات میں خصوصی رعایت دی جاری ہے جو کسی صورت منظور نہیں ۔

ملگری وکیلان کے صوبائی صدر احمد فاروق خٹک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالت کا پی ٹی آئی کی طرف جھکاؤ ٹھیک نہیں، ایمل ولی کی بات آئے تو عدالت کہتی ہے یہ کون ہے لیکن پی ٹی آئی رہنماؤں کو لاڈلوں کی طرح ڈیل کیا جارہا ہے۔

فاروق خٹک نے مطالبہ کیا کہ تین دن میں عدالت قبلہ درست کرے بصورت دیگر صوبے بھر میں احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کو سیاسی نہ بنائیں بلکہ تمام سائلین کو یکساں ریلیف دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker