پاکستانتازہ ترین

ایڈیشنل سیشن جج مکان کی چھت سے گر کر جاں بحق

کاہنہ میں ویلنشیا ٹاؤن میں مکان کی چھت سے گر کر ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج مسعود عمر خان جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والے ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج مسعود عمر خان کی عمر 75 سال تھی، وہ اپنے گھر کی چھت پر چل رہے تھے جب اچانک دوسرے گھر کے صحن میں گھر کر جان کی بازی ہار گئے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے مرحوم ہارٹ کے مریض تھے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر کاہنہ پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ سر دست اہل خانہ کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker