پاکستانتازہ ترین

عام انتخابات: ایم کیو ایم نے کاغذات جمع کرانے کی تاریخ میں اضافے کا مطالبہ کردیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست جمع کرائی جس میں کاغذات جمع کرانے کے وقت میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہےکہ کاغذات نامزدگی کے لیے 20 سے 22 دسمبر تک دیا گیا تین دن کا وقت بہت کم ہے، کاغذات نامزدگی کی فارملیٹیز کی طویل فہرست ہے لہٰذا الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی کا تاریخ بڑھائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker