پاکستانتازہ ترین

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر فائرنگ

راولپنڈی ایئرپورٹ کی حدود میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر فائرنگ کردی گئی۔ میڈیا کے مطابق راولپنڈی میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اڈیالہ جیل سے کیس کی سماعت سے واپس آرہے تھے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر فائرنگ ایئرپورٹ تھانہ کی حدود میں ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہارلے اسٹریٹ کے رہائشی شایان علی نے پی ایف چوک میں جج محمد بشیر کی گاڑی پر مبینہ طور پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ٹریفک جام ہوگئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جج محمد بشیر کی گاڑی پر جیسے ہی فائرنگ ہوئی تو ان کی گاڑی وہاں سے جاچکی تھی، جج محمد بشیر فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے ہیں۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والا ہتھیار بھی قبضے میں لے لیا ہے، پولیس نے تفتیش کیلئے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ خیال رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات کے نیب کیسز کی سماعت کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker