پاکستانتازہ ترین

اسماعیل ہنیہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے قاہرہ پہنچ گئے

قاہرہ: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے قاہرہ پہنچ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں نئی جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے قطر میں مقیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے۔

اسماعیل ہنیہ کے قاہرہ میں مصری انٹیلی جنس چیف عباس کامل و دیگر کے ساتھ مذاکرات طے ہیں۔

حماس سربراہ نے قاہرہ پہنچنے سے قبل دوحہ میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سے ملاقات کی جس میں غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker