پاکستانتازہ ترین

یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل اور حماس کے درمیان جلد معاہدے کی امید نہیں: امریکی صدر

امریکا کے صدر جو بائیڈن کہتے ہیں غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان جلد معاہدے کی امید نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے لیے مصر میں اسرائیل اور حماس کے عہدیداروں کی ملاقات کا امکان ہے۔

مصری حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے 40 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے حملوں میں ایک ہفتے کے وقفے کی پیشکش کی ہے، ایک ہفتے کے وقفے میں غزہ میں مزید امداد کی رسائی بھی شامل ہو گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس عہدیدار دو ہفتے کے لیے لڑائی روکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 8 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں جبکہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے تقریباً 129 فوجی یرغمال بنا رکھے ہیں۔

چند روز قبل اسرائیل نے حماس کی قید سے فرار ہونے والے اپنے ہی تین اسرائیلی فوجیوں کو حماس سے تعلق کے شبہے میں گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا جس کے خلاف اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرے بھی ہوئے جبکہ اسرائیل کے اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم نیتن یاہو سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک میں انتخابات کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker