پاکستانتازہ ترین

عام انتخابات: این اے 207 سے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع

سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔

آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی نواب شاہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 پر جمع کرائے گئے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی ان کی بہن ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے جمع کرائے۔

اس کے علاوہ حلقہ این اے 207 پر پی ٹی آئی کے فاروق چانڈیو اورجی ڈی اے کے زاہد شاہ نے بھی کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں۔

دوسری جانب جیکب آباد سے این اے 190 کیلئے پیپلزپارٹی کے اعجاز جکھرانی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

بلاول بھٹو کا لاہور سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کے ر ہنما عاجز دھامرا نے پی ایس 64 کی نشست کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی درخواستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کر دی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار کاغذات نامزدگی 24 دسمبر تک جمع کرا سکتے ہیں، سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی 24 دسمبر تک دے سکتی ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 30 دسمبر تک کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker