پاکستانتازہ ترین

سائفر کیس کے فیصلے پر تشویش ہے ، ملک احمد خان

مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان سائفر کیس کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں کا احترا م کرتے ہیں مگر فیصلے پر تشویش ہے ، بطور سیاسی کارکن فیصلے کے بعد میرے کچھ سوالات ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ سائفرکیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ سنا تو ذہن میں آیا کہ ٹرائل پر سوالات نہ اٹھیں، سائفر کو جواز بنا کر ایک دوست ملک کے سرکاری حکام پر الزام لگایا گیا اور اسٹیبلشمنٹ کو بھی سائفر معاملے پر گھسیٹا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو بند لفافے سے بہت رغبت ہے، بند لفافے میں چاہے 190 ملین پاؤنڈ ہوں یا بند لفافے سے قومی اسمبلی توڑ دیں، قاسم سوری نے سربمہر لفافہ لہرایا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ جب ایک سیاسی جماعت کالعدم ہو گی تو الیکشن کمیشن اسے نشان کیسے دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker