پاکستانتازہ ترین

عوام ہوشیار رہیں، پی ٹی اے نے خبردار کر دیا

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو دھوکہ دہی پر مبنی لنکس سے متعلق خبردار کر دیا۔

پی ٹی اے نے عوام کو خبردار کیا کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ کے ذریعے فشنگ لنکس بھیجے جا رہے ہیں۔ جس سے لوگوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

عوام کو خبردار کیا گیا کہ فشنگ لنکس دھوکہ دینے کے لیے بنائے گئے ہیں اس لیے ان لنکس سے دور رہا جائے۔

پی ٹی اے حکام کی جانب سے عوام کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان جعلی لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ موبائل رجسٹریشن اور سمز کی تعداد جاننے کے حوالے سے جعلی لنکس بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker