پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر بڑی کمی ریکارڈ

پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 55 فیصد کمی ریکارڈ
ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاﺅاور غیرمستحکم سیاسی صورتحال کے باعث سال 2023 میں پاکستان میں آٹو انڈسٹری مشکلات کا شکار رہی،ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 55 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے بحران کی وجہ سے گزشتہ سالتک درآمدات پر عائد قدغن سے گاڑیوں کی پیداوار بری طرح متاثر رہی اور گاڑیاں بنانے والی تمام او ای ایمز نے پیداوار معطل رکھی۔ پرزہ جات بنانے والے کارخانوں میں بھی پیداوار 70 فیصد تک کم رہی۔ گاڑیوں کی فروخت کم ہونے سے قومی خزانے کو بھی محصولات میں نمایاں کمی کا سامنا رہا۔آٹو انڈسٹری کو امید ہے کہ عام انتخابات کے بعد مستحکم حکومت کے قیام سے سیاسی بے یقینی کا خاتمہ ہوگا جس کا اثر معاشی سرگرمیوں پر پڑے گا جس سے نئے سال کے آغاز پر گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوگا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker