پاکستانتازہ ترین

جعلی شناختی کارڈکے اجراء میں ملوث نادرا کے 4 سابق افسران گرفتار

قومی شناختی کارڈز کے غیر قانونی اجراء کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد افضل خان نیازی کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے ٹیم نے جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث 4 رکنی گینگ گرفتار کر لیا ہے ، گرفتار ملزمان میں محمد طاہر، عدنان عمار، محمد عامر خان اور محمد طیب شامل شامل ہیں ۔

مذکورہ ملزمان نادرا میگا سینٹر اسلام آباد میں مختلف عہدوں پر تعینات رہے ۔ ملزمان نے دوران تعیناتی سال 2019 ء اور 2020 ء میں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کئے۔

ملزمان غیر قانونی طریقے سے احساس پروگرام کے نام پر مزدور طبقے کا بائیو میٹرک لیتے تھے اور فیملی ٹری میں افغان شہریوں کا اندراج کرتے تھے۔

ملزمان مختلف ایجنٹوں کی ملی بھگت سے سادہ لوح شہریوں کو رقوم کا لالچ دے کر اپنے جال میں پھنساتے تھے۔

گرفتار ملزمان مزدور طبقے کو چند روپوں کا لالچ دے کر فیملی ٹری کا غیر قانونی استعمال بھی کرتے تھے۔ملزمان نے متعدد مزدوروں کی فیملی ٹری میں افغان شہریوں کا اندراج کیا۔

ملزمان دیہاڑی دار مزدور کو افغان شہریوں کا والد ظاہر کرتے تھے۔دوران تعیناتی گرفتار ملزمان نے متعدد شناختی کارڈز جاری کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker