پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہےکہ آپ نے نوازشریف کی قیادت پر حمایت کااعلان کیا۔
کراچی میں پارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کی زندگی سیاسی قربانیوں سے بھری ہوئی ہے،میں ن لیگ میں شمولیت اختیارکرنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔
ملک میں الیکشن کی آمد آمد ہے، ترقی و خوشحالی کے سفر میں سب کو ساتھ لے کرچلیں گے، خوشی کی بات ہے کہ ن لیگ سندھ میں ایک طاقتور جماعت بننے جارہی ہے،کوشش اور محنت ہمارا بنیادی فرض ہے ہم الیکشن کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔



