پاکستانتازہ ترین

حج 2024 کیلئے قرعہ اندازی کا اعلان

نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے حج 2024 کیلئے قرعہ اندازی کا اعلان کر دیا۔

ریگولرحج اسکیم میں 69 ہزار 438 درخواستیں موصول ہوئیں اور ریگولر کوٹہ کے مطابق 63ہزار 805 عازمین حج کی قرعہ اندازی مکمل کی گئی۔

درخواست کینسل کروانے والوں کی جگہ ویٹنگ لسٹ کےافراد کو منتخب کیا جائےگا۔ 5633درخواستگزاروں کی روانگی شہروں کے لحاظ سے ویٹنگ لسٹ مرتب کی گئی ہے۔

اسپانسرشپ سکیم 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔

وفاقی مذہبی امور انیق احمد کا کہنا ہے کہ حج کی مد میں ایک لاکھ روپے کم کرائے ہرحاجی کو ایک سوٹ کیس کیو آر کوڈ کے ساتھ دے رہےہیں رواں سال 25 ہزار سیٹیں اسپانسرشپ اسکیم میں رکھی گئیں۔

انیق احمد کا کہنا تھا کہ کراچی کو روڈ ٹو مکہ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker