پاکستانتازہ ترین

شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کے کاغذات بھی نامزدگی مسترد

راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 57 سے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 57 سے مسلم لیگ ن کے چوہدری دانیال کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، جبکہ مسلم لیگ ن کے سجاد خان کے کاغذات نامزدگی بھی این اے 57 سے منظور ہوگئے۔

راولپنڈی کے حلقے این اے 57 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چوہدری عدنان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، این اے 57 سے پیپلز پارٹی کے مختار عباس کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوگئے۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 57 راولپنڈی سے 30 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker