بلوچستان

بلوچستان میں ڈھائی ماہ کے دوران بارشوں سے 29 افراد جاں بحق، رپورٹ جاری

کوئٹہ: صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 7 جون سے اب تک بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں بارشوں سے ڈھائی ماہ کے دوران 29 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 15 مرد، 13بچے اور ایک خاتون شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 37 افراد زخمی بھی ہوئے۔

بارشوں سے 150 مویشی ہلاک ہوئے جبکہ412 ایکڑ زرعی زمین پر فصلیں تباہ ہوگئیں۔

بارشوں سے 235 مکانات مکمل تباہ ہوگئے جبکہ 602 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، بارشوں سے 7 پلوں، 52 شاہراہوں کو نقصان پہنچا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker