بلوچستان

مصور کاکڑ کے اغوا کیخلاف بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال کی کال، تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

11 سالہ مغوی طالب علم کی عدم بازیابی کے خلاف کل بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی گئی ہے، جس کے باعث تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔

سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں نے پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہڑتال کے باعث کل اسکول،کالجز اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔

واضح رہے کہ 15 نومبر کو 11 سالہ مصور کاکڑ کو نامعلوم افراد نے پٹیل باغ کے علاقے میں اسکول سے گھر جاتے ہوئے اغوا کیا تھا، اہلخانہ نے کہا تھا کہ بچے کی بازیابی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 19 نومبر کو کوئٹہ میں 11 سالہ طالب علم کے اغوا کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی تھی کیونکہ حکام اس کا سراغ لگانے میں ناکام رہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کوئٹہ میں ہڑتال کی کال دھرنا کمیٹی اور تاجروں کی ایسوسی ایشن نے مغوی بچے کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے مشترکہ طور پر دی تھی جبکہ کئی سیاسی جماعتوں نے ہڑتال کی حمایت کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker