بلوچستان

بلوچستان میں ٹارگٹڈ آپریشن ہوگا، وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی

بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان میں جہاں تخریب کاروں کے کیمپ ہیں وہاں آپریشن ہوگا اور آپریشن ٹارگٹڈ ہوگا۔

کوئٹہ میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے سرفرازبگٹی کا کہنا تھاکہ مصور کاکڑ کی بازیابی کیلئے حکومت ہرممکن کوشش کررہی ہے، مصور کاکڑ میرے بچوں کی طرح ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ بلوچستان میں آپریشن ٹارگٹڈ ہوگا جہاں تخریب کاروں کے کیمپ ہیں وہاں آپریشن ہوگا۔

نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی نے بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کیخلاف فوجی آپریشن کی منظوری دے دی

ایک سوال کے جواب میں سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی افواہوں پریقین نہیں رکھتا، جب تک ایوان کا اعتماد مجھ پر ہے تو میں وزیراعلیٰ رہوں گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی نے بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کیخلاف فوجی آپریشن کی منظوری دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker